اسلام آباد(این این آئی) آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے اضافی سپیکٹرم کی فراہمی کے حوالے سے لائسنس پر دستخط کی تقریب وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی آمین گنڈا پور، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ، سیکرٹری امور کشمیر ، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی. وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی آمین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضافی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اضافی سپیکٹرم کی فراہمی سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے اہم ترین علاقے ہیں اور سی پیک کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے عمران خان کی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ہمیشہ وافر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حثیت ملنا آخری مراحل میں ہے معیاری انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے بغیر ترقی و خوشحالی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے معیاری ڈیٹا سروسز کی فراہمی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے اضافی سپیکٹرم سے کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا. اس موقع پر وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالتے ہی رواں سال گلگت بلتستان کے لئے فور جی انٹرنیٹ کے لائسنسز کی نیلامی کا وعدہ کیا تھا جس کی تکمیل وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کی وجہ سے پچھلے مہینے ممکن ہوئی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ایک سال سے بھی کم مدت میں تاریخی کام کیے گلگت بلتستان کو پاکستان کی سیاحت کا حب بنایا اور ملک کے مختلف شہروں سے فلائٹس کا اہتمام کیا جبکہ سیاحت کو پروموشن کیلئے خصوصی توجہ دی گئی وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے 370 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکج دیا جس کے زریعے چوہتر سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے پہلی بار وزیر اعظم عمران خان کی زاتی کاوشوں سے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور بہت جلد عبوری صوبے کی تکمیل کی خوشخبری سنائیں گے گلگت بلتستان سی پیک کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اسی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی معشیت کا حب بن سکے یاد رہے کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے اضافی سپیکٹرم کی فراہمی سے عوام کو انٹر نیٹ کی تیز ترین سہولیات فراہم ہوں گی انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...