برسلز(این این آئی )یورپی مبصر مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اچھی طرح منظم تھے۔ انتخابات کے دوران اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا گیا۔ عراقی نیوز ایجنسی نے یورپی مبصر مشن کی سربراہ ویولا وون کرامون کا ایک بیان نقل کیا جس میں بتایا گیا کہ عراقی انتخابات اچھی طرح سے منظم تھے اور پولنگ کا دن پرامن رہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹروں نے آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے 59 سفارتکاروں کے علاوہ 100 سے زیادہ مبصرین کے ذریعے انتخابی عمل کی نگرانی کی گئی۔ کرامون نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی جائزہ رپورٹ نئے ایوان نمائندگان کوپیش کی جائے گی۔ادھر عراق کے الیکشن کمیشن نے پولنگ سے متعلق ہونے والے اعتراضات اور اپیلیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔ اپیلیں تین روز تک وصول کی جائیں گی۔عراقی نیوز ایجنسی نے کابینہ سیکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں 97 خواتین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ مذہبی لیڈر مقتدی الصدر کی جماعت نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور ان کی اب تک کی جیتی گئی نشستوں کی تعداد 73 ہے۔تقدم بلاک نے 38 سیٹوں پرکامیابی کا دعوی کیا ہے جب کہ تیسرے نمبر پردول القانون 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔الفتح اتحاد انتخابات ہارگیا ہے اور اس نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عاید کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔الفتح کے مقرب ذرائع نے کہا کہ الیکٹورل کمیشن نے قانونی طریقہ کار کی پاسداری نہیں کی۔الفتح الائنس کی قیادت ہادی العمری کر رہے ہیں۔ اس میں وہ جماعتیں شامل ہیں جن کے مسلح دھڑے ہیں اور اس کا اثر جنوبی اور مرکزی گورنریوں علاوہ دارالحکومت بغداد میں بھی ہے۔ الفتح کے حامیوں کی بڑی تعداد دیالی ، صلاح الدین اور نینوی میں بھی موجود ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...