ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کابینہ کے اجلاس میں اگلے چار سال کے لیے وفاقی بجٹ کا اعلان کیا ہے۔سماجی ترقی مرتکز اس بجٹ کا حجم 290 ارب درہم (79 ارب ڈالر)ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن راشد کے زیرصدارت اس اجلاس میں کابینہ نے 2022 میں مجموعی طورپر 58.9 ارب درہم (16 ارب ڈالر)کے اخراجات کی منظوری دی ہے۔ 2022 کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ 41.2 فی صدترقیاتی اور سماجی شعبے کی ترقی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ان میں سے تعلیم 16.3 فی صد ، سماجی ترقی 6 فی صد ، صحت 8.4 فی صد ، پنشن 8.2 فی صد اور 2.6 فی صدرقوم دیگر خدمات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بجٹ کا قریبا 3.8 فی صد بنیادی ڈھانچے اورمالیاتی وسائل کے شعبے کے لیے مختص کیا گیا ہے،کابینہ نے یواے ای کے نائب وزیراعظم ، وزیرخزانہ اور دبئی کے نائب حاکم شیخ مکتوم بن محمد بن راشد کوجنرل بجٹ کمیٹی کاچیئرمین اورفیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقررکرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ملک نے کووِڈ-19 کی وبا پرقابوپا لیا ہے اور اب وہ معمول کے حالات کی واپسی کا اعلان کرتا ہے۔انھوں نے متحدہ عرب امارات میں بتدریج بحالی کے آثار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اقتصادی معاونت کے پروگرام کا خاتمہ شروع کردیا ہے۔ یہ پروگرام کروناوائرس کی وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیا گیا تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...