روم (این این آئی)اطالوی وزیراعظم کی سربراہی میں جی 20 رکن ملکوں کا افغان بحران پر خصوصی اجلاس ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس کے بعد اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 ملکوں کو افغانستان کی طالبان حکومت سے رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ اطالوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رابطے میں رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ کابل انتظامیہ کو باضابطہ تسلیم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چین اور روسی صدور سمیت اہم رہنماں کی عدم موجودگی کے باوجود میٹنگ کامیاب رہی۔اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے کہا کہ یہ افغان بحران کا پہلا کثیرالجہتی ردعمل تھا۔ مشکل یہ ہے کہ طالبان کو شامل کیے بغیر افغانستان میں لوگوں کی مدد کیسے کی جاسکتی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...