واشنگٹن(این این آئی)بائیڈن انتظامیہ نے نامور سفارتکار ایلیزابیتھ جونز کو افغانستان میں نقل مکانی اور آباد کاری کے لیے کوششوں کی قیادت کے لیے نامزد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفیر ایلیزابیتھ جونز بطور کوآرڈینیٹر پورے افغانستان میں نقل مکانی کی کوششوں، افغانستان سے افراد کی روانگی اور انہیں امریکا میں آباد کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہماری جاری کوششوں کی نگرانی کریں گی۔ایلیزابیتھ جونز کو ان کی ریٹائرمنٹ سے واپس بلا کر ریسکیو اور آباد کاری کے عمل کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔بطور فارن سروس افسر ان کا پہلا اسائنمنٹ کابل میں تھا اور وہ افغانستان اور پاکستان کے لیے نائب خصوصی نمائندے کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ جونز، امریکا میں افغان افراد کی نقل مکانی اور آباد کاری میں سہولت فراہم کرنے کی ہماری کوششوں سے متعلق انتہائی پیچیدہ مسائل پر توجہ مرکوز کریں گی جن سے ہماری خصوصی وابستگی ہے۔اس کی ٹیم میں شامل سفارت کاروں کو گروپوں کی شکل میں چار اہم شعبوں پر مرکوز کیا گیا ہے اور وہ شعبے لوگوں کو افغانستان سے باہر منتقل کرنا، ان افراد کو تیسرے ممالک میں آباد کرنا، امریکا میں افغانیوں کی آباد کاری اور رضاکار اور سابق فوجیوں کے گروپوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے ہیں۔تاہم ایلیزابیتھ جونز، طالبان سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں کریں گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...