اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کو چھوڑ کر باقی تمام ہائی ویز کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، این ایچ اے سے کراچی حیدرآباد روڈ نہیں بن رہا جبکہ عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کی ہائی ویز سے متعلق رپورٹس این ایچ اے سے طلب کرلیں۔ بدھ کو یہاں آر سی ڈی ہائی وے خستہ حالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چترال گلگت روڈ پر صرف پتھر ہی پتھر ہیں، گاڑی چل ہی نہیں سکتی، جس پر چیئرمین این ایچ اے نے جواب دیا کہ چترال گلگت روڈ پر پہلے صوبائی حکومت کام کر رہی تھی، ایک سال پہلے چترال گلگت روڈ این ایچ اے کو دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہر سال ہائی ویز کی تزئین و آرائش پر اربوں روپے اخراجات دکھائے جاتے ہیں، این ایچ اے کوئی معیاری کام نہیں کر رہا ، سڑکوں پر پل اس وقت تک نہیں بنایا جاتا جب تک 5 سے 6 لوگ مر نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کی ہائی ویز سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ تسلی بخش نہیں، سڑکوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش چیئرمین این ایچ اے کے بس کی بات نہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بیرون ملک سڑکوں پر لگے ریفلیکٹرز سے آنکھیں چندھیا جاتی ہیں، ہمارے ملک میں ریفلیکٹرز پر لال پیلا چونا لگادیا جاتا ہے، ہائی ویز کے ارد گرد کوئی درخت نہیں اگائے جاتے۔سماعت کے دوران جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے سوال کیا کہ این ایچ اے کے اخراجات اور آمدن کتنی ہے؟ سڑکوں پر تلاشی کے نام پر عوام کی تضحیک کی جاتی ہے۔سپریم کورٹ نے ملک بھر کی ہائی ویز سے متعلق رپورٹس این ایچ اے سے طلب کرلیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...