لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دس سال پرانی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف، آصف زرداری ، یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانے کیسوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا ء انتقال کرچکے ہیں ۔درخواست گزار رانا علم الدین غازی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی ، رانا علم الدین غازی سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستیں جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے درخواستیں دائر کی تھیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...