غیر اعتمادی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گر رہی، ڈالر 171 روپے کا ہو گیا ہے،شیری رحمن

0
260

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ غیر اعتمادی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گر رہی، ڈالر 171 روپے کا ہو گیا ہے،جب اندوری بحران ہوگا اور قرضے دوگنا ہو کر 39.9 ٹریلین روپے ہونگے تو اعتماد کہاں سے آئے گا؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت شروع کررہی ہے ،اندورنی بحرانی صورتحال میں پاکستان کو کون سنجیدہ لے گا؟ ۔ سابق وزیر نے کہاکہ غیر اعتمادی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گر رہی، ڈالر 171 روپے کا ہو گیا ہے، جب اندوری بحران ہوگا اور قرضے دوگنا ہو کر 39.9 ٹریلین روپے ہونگے تو اعتماد کہاں سے آئے گا؟ ۔ سابق وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بیرونی قرضے 15.3 ٹرلین تھے، اس حکومت میں ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے مزید بجلی کے نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان سب سے زیادہ بیرونی قرضوں کے ذخائر والے 10 ممالک میں شامل ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ اندرونی بحران، قرضوں اور تباہ کن پالیسیوں سے معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟ بیرونی قرضوں اور افراط زر میں اضافے سے فائدہ صرف تباہی سرکار کے دوست احباب اٹھائیں گے ۔