کوئٹہ (این این آئی)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ ناراض اراکین کو منالیں گے۔لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اراکین کو تحفظات تھے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کو وقت نہیں دیتے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ 14 ناراض اراکین کے ساتھ پی ٹی آئی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ناراض ارکان کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی۔
مقبول خبریں
ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے’ آصفہ بھٹو زرداری
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ...
سپریم کورٹ کے نئے ججز نے حلف اٹھا لیا’چیف جسٹس نے حلف لیا
اسلام آباد، کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے...
مہوش حیات کی ڈرامہ انڈسٹری میں گرینڈ واپسی
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر جلوے بکھیریں گی۔مہوش حیات...
چاہت فتح علی خان اوراداکارہ میرا کی مزاحیہ اوردلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل...
کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا گولڈ میڈل جیت لایا
کھاریاں(این این آئی) کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا کھاریاں کیلئے گولڈ میڈل جیت لایا۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب...