آئی ایم ایف سے جلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین

0
287

واشنگٹن (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے جلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔وزیر خزانہ نے کہاکہ بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔