اسلام آبا د(این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان کے لوگ کوریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنوبی کوریا کاامن ، جمہوریت اور خوشحالی کے راستے پر سفر قابل تحسین ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ چند دہائیوں کے قلیل عرصے میں کوریانے خود کو تکنیکی لحاظ سے ترقی یافتہ معیشت میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جس میں باہمی تعاون کے سیاسی ، اقتصادی ، سائنسی ، دفاعی ، ثقافتی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں حالیہ بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے 16000 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت وطن پہنچایا۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ جنوبی کوریا کی درخواست پرپاکستان نے 392 کورین باشندوں کو بحفاظت کابل سے نکال لیا ہے، دونوں رہنماوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ مفادات کے حوالے سیباہمی تعاون اور باہمی تفہیم کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پچھلے دو سالوں میں کورین کمپنیوں نے پاکستان میں اپنی موجودگی اور مارکیٹ شیئر میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان اور کوریا کے درمیان 1.122 بلین امریکی ڈالر کی موجودہ باہمی تجارت دونوں ممالک کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تجارت کے فروغ کیلئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...