اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔ایک بیان میں جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو قائم مقام صدر منتخب کرنے کا اختیار نہیں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ وہ پارٹی صدر ہیں، گیارہ اکتوبر کو لکھے گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔دوسری جانب جام کمال کے بیان پر ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبد الرحمان کھیتران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال پارٹی معاملات پر بیان بازیوں سے گریز کریں۔ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ بہت جلد اْن کا استعفیٰ آجائے گا، پارٹی جام کمال کے بعد بھی متحد ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...