بیجنگ(این این آئی) چین نے اپنا پہلا سولر تحقیقی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے، جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سیٹلا ئٹ کو جنوبی چین کے شان زی صوبے میں واقع تائی یو آن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔لانچنگ کے بعد یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ 2D راکٹ کی مدد سے کام یابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ ان دس چھوٹے سیٹلائٹ میں ایک تجرباتی سیٹلائٹ بھی شامل ہے جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔ اس سے فضائی کیفیات کے بارے میں اہم معلومات مل سکے گی۔ ساتھ ہی ایک سیٹلائٹ ایسا بھی ہے جو موسمیاتی کیفیات کو نوٹ کرے گا۔واضح رہے کہ یہ تمام سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے جائیں گے۔ یہ چین کے لانگ مارچ کیرئیر راکٹ سیریز مشن کی 391ویں پرواز تھی
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...