لاہور/دبئی(این این آئی)جیت کا عزم لئے ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی ٹوئنٹی اسکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں دبئی روانہ پہنچ گیا پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے کر دبئی روانہ ہوئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز PK 203 کے ذریعے ٹیم کے ارکان روانہ ہوئے۔لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خان اور اسٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے ٹیم کو الوداع کیا۔اسکواڈ دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کرے گا، اسکواڈ میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی ساتھ جا رہی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...