اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ نااہل حکومت ملک میں ایک سمری کے معاملے کا شور مچاکر غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے،اس سے قبل آرمی ایکٹ میں ترمیم کے وقت بھی پانچ پانچ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے وقت سپریم کورٹ نے حکومت کی نااہلی سے پردہ اٹھا دیا تھا،،موجودہ صورتحال سے واضح ہوگیا کہ سلیکٹڈ حکومت کے گھر جانے کے دن آگئے ہیں،،پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں عمران خان سلیکٹڈ پارلیمانی روایات اور آئین سے نا واقف ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی کے باعث ملک کو بحران کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے،حکومت فوری طور پر تمام صورتحال واضح کر کے غیریقینی کی صورتحال کو ختم کرے
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...