اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر سے کڑی شرائط کے حکمانے جاری کروا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت سرکاری خرچ پر پلنے والوں کی اچھی ہوئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام الناس پر خود کش حملہ ہے ،حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اصافہ واپس لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے زندہ رینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بے رحم حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے غریبوں پر بجلی گیس پٹرول بم گرا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اشرافیہ کی سہولت کاری کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...