خیبر پختونخوا میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ،مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے

0
455

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں سیزن میں مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں، گزشتہ روز پشاور سے 121، صوابی اور کرک سے 20، 20 ،ہنگو سے 19، ہری پور سے 17، مانسہرہ سے 9، شانگلہ سے 7، چارسدہ سے 6، 6، مردان سے 2 جب کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے جن میں سے 2 ہزار 299 صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 493 ہے جن میں 228 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 52، نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال میں 5، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 20، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 25، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ایک، پولیس سروسز ہسپتال میں 5، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 3، مردان میڈیکل کمپلیکس میں 26، مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 6، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 15، شاہ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں 9 اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں 22 مریض زیر علاج ہیں۔