لاہور( این این آئی)شوبز شخصیات نے امت مسلمہ کو 12ربیع الاول کے پر مسرت دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ۖ سے محبت اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم انسانیت سے پیار کریں اور ہماری زبان اورہاتھ سے ہر شخص محفوظ ہو ،تاجدار مدینہ ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے اور معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا۔سینئر اداکار جاوید شیخ ، غلام محی الدین ،ندیم بیگ،سید نور ،عثمان پیرزادہ ،احسن خان،معمررانا،بابرعلی،افضل خان اوراحدرضا میر نے اپنے بیانات میںکہا کہ اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کے لئے اسوئہ رسولۖ کی پیروی ضروری ہے۔ یہ دن ہمارے لئے تذکیروتجدید عہد کادن ہے تاکہ اہل اسلام تعلیمات نبویۖ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے ہی نہیں بلکہ اس کرہ ارض کو جنت نظیر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ آپ ۖکی آفاقی تعلیمات کاخلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے، کسی بھی حالت میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑ دیا جائے۔ آپ ۖکی تعلیمات دکھی انسانیت کے لئے خوشیوں کی نوید ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...