کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں عمر شریف کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ اس فلم میں بھارتی اداکار رضا مراد، انوپم کھیر، اکشے کمار، راجو شیر واستو، گلوکار دلیر مہدی، ریماخان اور زیبا علی نے عمر شریف کی یادیں تازہ کیں۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں اتنی بڑی تعداد میں عمر سے محبت کرنے والے لوگ یہاں موجود ہیں، عمر شریف بہت بڑا فنکار تھا، آرٹس کونسل عمر کا گھر ہے، میری عمر شریف سے دوستی 40 سال پرانی تھی، الیکشن کی وجہ سے بھی ہماری دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑا، عمر شریف وہ فنکار تھا جس نے بنا ٹی وی فلم کے وہ شہرت حاصل کی جو کسی کو نہ نصیب ہوئی، ان کے فن کی قدر سرحد پار تک تھی۔انہوں نے کہا کہ عمر کے جانے کی یہ عمر نہیں تھی وہ بہت جلدی چلے گئے، وہ دیواریں توڑ کر اس شعبے میں داخل ہوا تھا، آرٹس کونسل کے ایک گوشے میں عمر شریف کی تمام تصاویر، کیسٹس، اور اس کی فلم کے پوسٹرز رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معین اختر اور عمر شریف کے جانے کے بعد جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھرا نہیں جاسکتا، آرٹس کونسل ایک تھیٹر فیسٹیول کرے گا، جو عمر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرے گا، تھیٹر فیسٹیول میں پیش کیے جانے والے تمام ڈرامے عمر شریف کے نام ہوں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...