اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں رد و بدل کے اثرات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،ملک بھر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے 2 ہزار پٹرول پمپس بند کئے گئے ہیں،ہمیں سسٹم کو مل کر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ محکمانہ انکوائری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن تشکیل دیاگیا اور ماہرین کے ذریعے انکوائریزکی گئیں، شوگر انکوائری کمیشن کیلئے وزیراعظم نے اعلان کیا، انکوائری کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے کابینہ کو دی،انہوں نے کہا کہ شوگرانکوائری کمیشن میں بہت سے انکشافات ہوئے اور کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائیاں کی گئیں، انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکس سے بچنے کے لیے چینی بلیک میں فروخت کی جاتی ہے، ابھی کچھ ملز کا آڈٹ مکمل نہیں ہوا،619 ارب کا ٹیکس ری کور کیا جا رہا ہے، وفاقی کابینہ کے کہنے پر شوگر ملز پر 44 ارب کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت سے فائدہ لینے کی کوشش کی۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب نے بتایا کہ جب سے تحریکِ انصاف کی حکومت آئی ہے، ہم نے ہر ایشو اور اسکینڈل پر انکوائری کروائی، وزیرِ اعظم چاہتے ہیں کہ انکوائریاں اوپن ہوں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پیٹرولیم اسکینڈل پر انکوائری کروائی گئی، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ملوث پائی گئیں، ان کمپنیوں نے غلط اعداد و شمار پیش کیئے۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کچھ لوگوں پر براہِ راست ذمے داری ڈالی گئی۔انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے رنگ روڈ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا وزیرِ اعظم عمران خان رواں سال افتتاح کریں گے، رنگ روڈ اسکینڈل میں ذلفی بخاری اور سرور خان کا نام آیا حالانکہ ان کا اس سے تعلق نہیں تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے کا کہہ رہا ہے، حکومت کی پالیسی ہے کہ ٹیکس بیس بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمرا خان نے مہنگی چینی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مقرر قیمت پر چینی فراہم کریں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب نے کہاکہ ہمیں سسٹم کو مل کر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شہزاد اکبر نے کہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنی کے اثرات پاکستان پربھی پڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 2000سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس کوبند کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...