لاہور( این این آئی)نبی آخرالزماں حضرت محمدۖکا جشن ولادت کل ( منگل)بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدۖکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبیۖکے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء ۖسارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے ۔جشن عید میلاد النبیۖکی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف پکوانوں کی نیاز تقسیم کی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے پہاڑیاںلگائی جائیں گی جس میں ماڈل بنائے جائیں گے ، اول ،دوئم اورسوئم آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبیۖ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...