گرین لائن بس کی کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں، اسدعمر

0
328

کراچی(این این آئی) گرین لائن بس پروجیکٹ کے لیے مزید 40 بسیں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد پروجیکٹ کیلئے لائی گئی بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے مزید 40 گرین بسیں لے کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بسوں کے کراچی پورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی، اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، گرین لائن بس کی کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اوشین نامی بحری جہاز چین سے14اکتوبر کی رات کو کراچی پہنچا تھا، بڑے ڈرافٹ والے جہاز کی برتھ خالی نہ ہونے کے باعث لنگر انداز ہونے میں تاخیر ہوئی۔ذرائع کے مطابق بحری جہاز کو6روز تاخیر سے برتھ ملا، گرین لائن بسیں سرجانی ڈپو پہنچائی جائیں گی سرجانی ڈپو پر چینی ماہرین بسوں کا تکنیکی جائزہ لیں گے۔ڈرائیورز کی تربیت کے لئے چینی ماہرین کراچی میں ہیں، چینی ماہرین کی تکنیکی جائزے کے بعد بسوں کو ٹرائل پر چلایا جائے گا۔حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹائون سے نمائش چورنگی(گرومندر)تک چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ مہینہ ختم ہونے میں8روز باقی ہیں جبکہ یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا۔ حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاون سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں