سری نگر(این این آئی) بھارتی فوجی کی بیوہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور کہا ہے کہ وزیروں کی اولادوں کو ایک مرتبہ ضرور سرحد پربھیجیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پونچھ سیکٹر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ وہ بھارت سرکار سے کہنا چاہتی ہے کہ روز ہمارے نوجوان مرتے ہیں تو اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ پھر ہمارے جوان مریں گے تو میڈیا والے کوریج کے لیے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تو کچھ بھی نہیں کرتی ہے اور میڈیا والے بھی دو دن آجاتے ہیں تاہم تیسرے دن کوئی بھی نہیں پوچھتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔انہوں نے مودی سرکار کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیروں کی اولادیں تو سرحد پر نہیں جاتی ہیں لیکن ایک بار ان کی اولادوں کو ضرور بارڈر پر بھیجنا چاہئے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...