پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے،محمدزبیر

0
464

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدنواز شریف اورنائب صدر مریم نواز کے ترجمان اورسابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے۔ایک بیان میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مستقبل کے لیے نواز شریف کا واپس آنا ضروری ہوا تو وہ ضرورآئیں گے۔