لاہور( این این آئی)گلوکارعلی عظمت ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کر کے تنقید کی زد میں آ گئے ۔ایک انٹرویو میں علی عظمت نے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کیں کہ کس طرح ایم ٹی وی کااجارہ تھا جسے گلوکارنے ثقافتی یلغار کہا۔ علی عظمت کے مطابق بہت سے لوگوں کی جانب سے غیرملکی ثقافت کے پیچھے جانے کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں اپنے معاشرے میں اس طرح کی چیزکوئی فراہم نہیں کرتا تھا۔گلوکارعلی عظمت نے ملکہ ترنم نورجہاں کیلئے مائی کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کھولو تو وہی دکھائی دیتی تھیں۔تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے علی عظمت نے خاصے منہ پھٹ اندازمیں کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے بندے پہنے ، اوور میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں اوراس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...