لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوںاخترخان نے کہا ہے کہ جس مرضی پلیٹ فارم سے سروے کرالیاجائے اپنی قربانیوںکی وجہ سے پاک فوج آج بھی ملک کامقبول ترین ادارہ ہے،ہم نواز شریف کی طرح فوج سے لڑتے نہیںبلکہ ملک کے بہترین مفاد میں ایک اسٹیک ہولڈر کے طورپر اس سے مشورہ کرتے ہیں ، 30لاکھ ٹن گندم اور3لاکھ ٹن چینی کی درآمدسے عارضی قلت اورمہنگائی پر قابو پانے میںمدد ملے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں حلقہ این اے131 کے سینئر اکابرین اورمتحرک کارکنوںکے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اورحلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...