لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے بد خواہوں کو منہ کی کھاناپڑی ہے ،ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے کے تمام خدشات ختم ہوگئے، اجلاس میں پاکستان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا، پاکستان نے ایکشن پلان میں 27میں سے 21نکات پرعمل کیا جبکہ باقی 6نکات پر پاکستان کی جزوی کوششوں کو بھی تسلیم کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اقدامات سے پاکستان کو دنیا میں مہذب اور ذمہ دار ملک کے طو رپر متعارف کرایا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 27نکات میں سے 21پر ایک سال میں عملدرآمد کرنا بڑی کامیابی ہے،پاکستان کے ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے کے تمام خدشات ختم ہوگئے، باقی ماندہ 6نکات پر بھی پاکستان کو آسانیاں دینے کی بات کی گئی،ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس آئندہ سال کے وسط میں ہوگا جس میں دوبارہ پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...