اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ، پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔دوسری جانب ترجمان مشیرخزانہ مزمل اسلم کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں،جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔مزمل اسلم نے کہاکہ جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں ، اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...