اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ،وزراء اور وزیر اعظم کو نہیں سن رہے ، روپے کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے ،عمران خان کہتے دو ہزار افراد بھی گو کانعرہ لگائیں تو میں چلا جائونگا آج 22کروڑ عوام نعرہ لگارہے ہیں ،موجودہ حکمران گالی گلوچ کلچر لے کر آئے ہیں ،پاکستان میں ہر کام، ادارہ رکا ہے معاملہ سلجھانے کی بجائے الجھتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو یہاں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں ،پی پی پی کے اسلم گل امیدوار ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی اس الیکشن میں میدان مارے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جمہوریت کے لیے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ جہدوجہد کی اور جمہوریت کو آگے بڑھاتی رہیں،بیگم نصرت کو خراج عقیدت ہیش کرتے ہیں۔ انہوںنے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی چیخیں ہم سب تک آ رہی ہیں، یہ چیخیں کابینہ میں بیٹھے افراد کو نہیں آ رہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی عہدیداروں ،غیر ذمہ دارانہ ، ترجمانوں اور مشیروں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے،عاصمہ شیرازی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی گئی ،ایک ترجمان سے آگے بڑھ کر وزیر نے نازیبا زبان استعمال کرنے کی انتہا کر دی۔انہوںنے کہاکہ آج اگر کوئی ”لیڈر” ہوتا تو اسے پاکستانی عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں سے کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں چل رہا، کوئی معاملہ نہیں حل ہورہا،پی ٹی آئی سے جن کا تعلق ہے وہ بھی پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں دو وقت کی روٹی کیلئے لوگ پریشان ہیں،یہ گالی گلوچ کلچر کو لے کر آئے اور اب انہوں نے انتہا کر دی ہے،آپ میڈیا کے لوگوں کی توہین کر رہے ہیں اور پارلیمان کی بے تصویری کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جنیا دوبھر کر دیا ہے ، ہم مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہیں ،ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ نکلے ۔ توشا خانہ کیس کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ آپ ہم سے پوچھتے ہیں تو دوسری طرف آپ کیا کر رہے ہیں،عمران خان کہتے تھے کہ دو ہزار افراد بھی گو کا نعرہ لگائیں تو میں چلا جاؤں گا، آج تو 22 کروڑ عوام یہ نعرہ لگا رہے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...