مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل میں تعینات انتہا پسندانہ رحجانات رکھنے والے امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلد ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے سنچری ڈیل کا پروگرام پیش کیا تھا مگر اس پر عمل درآمد کے ٹائم فریم کے بجائے ہم نے عرب ممالک کی اسرائیل سے دوستی کے مشن کوآگے بڑھایا اور اس پرعمل درآمد کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے مشرق وسطی امن منصوبے کی قیمت پر عرب ممالک کو اسرائیل کے قریب کیا اور سنچری ڈیل پرعمل درآمد کو فی الحال موخر کردیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ سنچری ڈیل پرعمل درآمد سے قبل عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان براہ راست اور اعلانیہ تعلقات کا قیام ضروری ہے۔ اس کے بعد ہی امریکا سنچری ڈیل منصوبے پرعمل درآمد کے لیے ٹائم فریم دے سکتا ہے۔ اس کے بعد اسرائیل کو غرب اردن کی 30 فی صد اراضی پراپنے قوانین نافذ کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف پیش رفت کی جاسکتی ہے۔ڈیوڈ فریڈ مین کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا اسرائیل اور امریکا دونوںکے لیے خطرناک ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...