دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا، ہم نے ریلیکس رہنا ہے دباؤ نہیں لینا خود پر اعتماد ہے ،سو فیصد کھیل پیش کریں گے،وزیر اعظم عمران خان سے پیغام نہیں ملا ، آنے سے پہلے ملاقات ضرور ہوئی تھی۔ بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔قومی کپتان نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ نے سو فیصد کھیلنے کا کہا انہوں نے کھیل پر فوکس کرنیکا کہا ہے، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور اعتماد دیا۔اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا، شعیب ملک بھی ٹیم میں ہیں وہ بھی اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، شاداب خان کی باڈی لینگویج اور جوش و خروش سب کے سامنے ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے دباؤ نہیں لینا خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ہم یہاں کھیلنے کے عادی ہیں ہمارا فوکس کھیل پر ہے اس پر نہیں ہے کہ ہمیں ٹریولنگ کرنا پڑے گی۔قومی کپتان نے کہا کہ پہلے دو میچز بہت اہم ہیں تاہم ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے ، تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے پلان کے مطابق کھیلتا ہوں اور بال پر فوکس کرکے کھیلتا ہوں، ہمارے بولرز اچھے اور تجربہ کار ہیں۔کپتان نے کہا کہ ہر ٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...