لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں، نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں، لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف سے جاتی امراء لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں بیرسٹر امجد ملک نے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر انہیں خصوصی مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کیے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے سخت محنت سے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالا تھا،اسحق ڈار نے ڈالر کنٹرول میں رکھا اور شہباز شریف نے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں۔ انہوںن یکہاکہ مسلم لیگ (ن )کو آگے آنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت تجربہ اور تنظیم رکھتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنکے پاس ملکی مسائل کے حل کی کنجی موجود ہے انکے پاس وژن تجربہ اور ٹیم ہے جو ملک کو ان گھمبیر مسائل سے باہر نکال سکتی ہے اور پاکستان عالمی تنہائی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل اور اقتصادی ابتری سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مریم نواز شریف کا تارکین وطن کے بارے میں نیک خیالات رکھنے اور آنیوالے وقت میں ان سے اسحاق ڈار کی مشاورت سے براہ راست رابطوں پر آمادگی پر شکریہ ادا کیا۔ ا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...