ئی دہلی(این این آئی )موبائل فون خریدنے کے شوق میں مبتلا بھارتی خاوند نے اپنی اہلیہ ہی فروخت کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعہ نے سب کو ششدر کردیا ۔ افسوسناک اور شرمناک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا جہاں 17 سالہ خاوند نے اسمارٹ موبائل فون خریدنے کے لیے اپنی ایک ماہ کی دلہن 55 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردی تاہم پولیس نے راجستھان کے ضلع باران میں چھاپہ مار کر ایک 26 سالہ خاتون کو بازیاب کرایا جسے اس کے خاوند نے ایک ماہ قبل ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا جوڑا اگست میں راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ خاوند نے اپنی ایک ماہ کی دلہن کو 55 سالہ شخص کے ہاتھوں ایک لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا کیونکہ وہ اسمارٹ موبائل فون خریدنے کا متمنی تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق بیوی کو فروخت کرنے کے بعد خاوند نے ملنے والی رقم سے اچھا کھانا کھایا اور اسمارٹ موبائل فون بھی خریدا جب کہ گھر والوں سے کہا کہ اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے لیکن لڑکی کے گھروالوں نے داماد کی بات کا اعتبار نہیں کیا اور پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔پولیس نے اس حوالے سے جب تحقیقات کیں تو اسے ابتدا ہی میں معلوم ہو گیا کہ 17 سالہ خاوند غلط بیانی کررہا ہے جس کے بعد اس نے تفتیش شروع کی اور فروخت کی جانے والی دلہن بازیاب کرالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے خاصی محنت اورجدوجہد کرنا پڑی ہے کیوں کہ مقامی افراد اس بات پر بضد تھے کہ چونکہ انہوں نے قیمت ادا کی ہے اس لیے وہ اسے گاں سے لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...