واشنگٹن(این این آئی)شمالی کوریا کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے سنگ کمِ نے شمالی کوریا کے حالیہ تجربات کو تشویش کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے الٹے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے سنگ کمِ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کوریا جزیرہ نما میں جوہری ہتھیاروں پرمکمل طورپر روک لگ جائے۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ پیانگ یانگ کی طرف سے بیلیسٹک میزائل کا حالیہ تجربہ، جو گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران اس طرح کے کئی تجربات میں سے ایک تھا، تشویش کا باعث ہے اور جزیرہ نما کوریا میں دیرپا امن کے قیام کی راہ میں منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔سنگ کمِ نے کہاکہ ہم عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہم نے یہ واضح کردیا ہے کہ شمالی کوریا کے تئیں امریکا کا کسی طرح کا مخاصمانہ رویہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...