کابل(این این آئی)طالبان حکام نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے 3 گھنٹے مسلسل لڑائی کے بعد داعش کے مبینہ اغوا کار گروپ کے 3 کارندوں کو ہلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہرات پولیس کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ جھڑپیں افغانستان کے شمالی شہر ہرات میں ہوئیں جب نئی طالبان حکومت کی فورسز نے بلند عمارت میں گینگ کو گھیر لیا۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے تصادم کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔پولیس نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران داعش کے 3 اراکین ہلاک جبکہ طالبان فورسز کے 2 سپاہی زخمی ہوئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ جھڑپوں کے دوران ایک ملزم کو غیر مسلح ہونے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔فوٹیج میں جھڑپوں کے دوران طالبان کو علاقے میں فتح حاصل کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تصادم کے بعد 3 ہلاک ملزمان کو پک اپ ٹرک کے پیچھے ڈال کر موٹر سائیکل سوار حمایتیوں نے جشن منایا۔وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ٹوئٹ کیا کہ ہلاک ہونے والے داعش خراسان ( آئی ایس ۔ کے)کے تینوں اراکین صوبہ ہرات میں اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی فورسز نے انہیں گھیرلیا اور فائرنگ شروع کی،تاہم سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...