سنگاپورسٹی(این این آئی)ایشیا میں انٹرنیٹ کمپنیوں اور سوشل میڈیا سائٹس کے اتحاد ایشین انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی)نے ایک بار پھر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سوشل میڈیا قوانین پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔حکومت پاکستان نے چند دن قبل 16 اکتوبر کو ہی ترامیم کے بعد نئے سوشل میڈیا قوانین سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا میں انٹرنیٹ کمپنیوں اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اتحاد اے آئی سی نے حکومت پاکستان کو خط لکھ کر نئے ضوابط پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔ ایشین انٹرنیٹ اتحاد کے جاری کردہ بیان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن (ایم او آئی ٹی ٹی)سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔بیان میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)جیف پینے کی جانب سے جاری بیان میں حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے نئے قوانین رموول اینڈ بلاکنگ ان لا فل آن لائن کنٹینٹ (طریقہ کار کی نگرانی اور حفاظت)2020 کا حوالہ دیا گیا ہے
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...