سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پاک بھارت مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں ہوتا ،خطے میں امن قائم نہیں ہو گا۔ جموں خطے کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے مرحلے میں سرحدی قصبے مینڈھر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو اس مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے بیان کوکہ دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں،یاد کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ جذبہ دونوں ممالک کو امن کے لیے کام کرنے میں مدد دے گا۔فاروق عبداللہ نے موجودہ سیاسی منظر نامے کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی منطق پر حیرت کا اظہار کیا کہ حلقہ بندیوں اور انتخابات کے بعد جموںوکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کیونکہ چند ماہ قبل مودی کے ساتھ کل جماعتی اجلاس میں ہم نے یہ مسائل اٹھائے تھے۔ نریندر مودی نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ نئی دہلی اور جموں و کشمیر کے درمیان فاصلوں کو دل جیت کر ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو کمزور کر کے دل نہیں جیتے جا سکتے جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا اور اس کی حیثیت کمزور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ریاست کومرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیرپا امن کے لیے عوام کی خواہشات اور امنگوں کو پورا کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب...
سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
لاہور(این این آئی) سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل...
شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے‘ بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے۔ایک...
”مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں“پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست...
پشاور(این این آئی)مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔یہ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل...
بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق‘3افراد زخمی
بنوں (این این آئی)بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3...