اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، مبارک بادی دینے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس موقع پر بھنگڑے ڈالنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا ہوائی فائرنگ کرنا افسوس ناک عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سرکار، میڈیا میچ جیتنے کا جشن منارہی ہے مگر اپنے بچوں کے قتل پر مکمل خاموش ہے، افسوس کی بات ہے کہ لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جی ٹی روڈ پر لوگ میتیں ہاتھوں میں لیکر اسلام آباد آرہے ہمیں انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اپنوں کے ہاتھوں ہی ہمارے اپنے بچوں کا قتل عام کروایا جارہا، ہمیں ٹی ایل پی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنی چاہئے، جی ٹی روڈ پر ریاستی دہشتگردی جاری ہے، خدارا قوم پر رحم کرے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...