ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے مشکل میں پڑگیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوا ہے اس و قت سے اسے گرفتار کرنے والا نارکوٹکس کنٹرول بیرو کا زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سرخیوں میں ہے۔تاہم اب واکھنڈے کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بھارتی نیوز ایجنسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا سدھا نامی ایک وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری یعنی جبری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے گزشتہ روز اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا این سی بی نے ان سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہاتھا۔ بہرحال واکھنڈے نے پربھاکر سائل کی جانب سے لگائے جانے والے سارے الزامات کی تردید کردی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...