وزیر اعظم کا3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر

0
182

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کے اعلان پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب نے مہنگائی کے دور میں ساتھ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات میں فنانسنگ پر بھی سعودی حکام سے اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایسے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔