اقوام متحدہ عالمی یکجہتی،خیر سگالی اور دوستی کی فتح کی علامت ہے،عارف علوی

0
266

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ عالمی یکجہتی ، خیر سگالی اور دوستی کی فتح کی علامت ہے، اقوام متحدہ پائیدار امن اور بامقصد تعاون کے لئے انسانیت کی بہترین امید ہے، عالمی امن کو درپیش چیلنجز ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،سلامتی کونسل بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کے خاتمے کے لئے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے ،اقوام ِ متحدہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ ہفتہ کو اقوامِ متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہاکہ اقوام متحدہ عالمی یکجہتی ، خیر سگالی اور دوستی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ پائیدار امن اور بامقصد تعاون کے لئے انسانیت کی بہترین امید ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی امن کو درپیش چیلنجز ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے