اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جرات مندانہ جد وجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے آباء واجداد کی طرح پرْ عزم ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردِ خاک کرتے ہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال 5 اگست کو قابل مذمت اقدامات اٹھائے، بھارت لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دے رہا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...