اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی غیر واضح پالیسی کی وجہ سے 10 سکیورٹی اہلکار شہید اور 80 سے زیادہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک دن مظاہرین سے مذاکرات کرتی ہے دوسرے دن کہتی یہ عسکری تنظیم ہے، پہلے معاہدہ کرتے ہیں پھر کہتے وزیراعظم کو گزشتہ معاہدے کا علم نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کر دیتی ہے، پاکستان کے پارلیمان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد لے کے کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...