کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز دبئی میں ‘فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایشیاء کے فنکاروں کو اْن کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نواز ا گیا۔اس تقریب میں پاکستانی فنکاروں سمیت بالی ووڈ کے بھی اداکاروں نے شرکت کی۔اب سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایوارڈ شو میں لی گئی اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں سجل علی کے ساتھ اْن کے شوہر احد رضا میر اور بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کر لی تھی۔اپنی شادی کا اعلان اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...