اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے مابین جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے، قانون شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کے شرکا پر پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ طارق اسد نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شرکا پر پولیس تشدد کو غیرقانونی غیرآئینی قرار دیا جائے، شرکا پر تشدد کے ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں کہ قانون شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں دیتا، جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے، ابھی تک سب کچھ پنجاب میں ہورہا ہے، پنجاب ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، معاملہ انسانی جانوں کا ہے،اس لئے ہم اس کیس کو دیکھیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ تمام احکامات وفاقی حکومت جاری کررہی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم پیر کو فریقین کو طلب کر لیتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پیر تک بہت دیر ہو جائے گی،حکم امتناعی کی درخواست پر آج آرڈر جاری کرنے کی استدعا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں صرف ایک دن دے دیں، ہم فریقین کو طلب کرکے رپورٹ لیتے ہیں۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...