اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں ، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ تری پورہ بھارت میں انتہاء پسند ہند توا جتھوں کی جانب سے یہ افسوسناک اور بہیمانہ حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں، اور اطلاعات کے مطابق ریاستی مشینری مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندتوا کے زیراثر بی جے پی اور آر ایس ایس مل کر منظم انداز میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کراتی آرہی ہے، آج کے بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، آسام میں دہائیوں سے آباد مسلمانوں کو ان کے آبائی گھروں سے زورزبردستی اورجبر کے ذریعے بے دخل کیا اور نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا، اقلیتوں پر حملے روکنے، عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...