سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااورسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشیداحمد شاہ نے وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں،عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا اور جھوٹ بولا، آج لانے والے بھی پریشان ہیں۔جمعہ کوسکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمراں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی اسے اقتدار کا بھی حق نہیں۔پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے باعث ملک میں بحران پیدا ہوئے۔ عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا اور جھوٹ بولا، آج لانے والے بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں سے مطالبہ ہے کہ جھوٹ بولنے والوں کے خلاف 62 اور 63 کے مطابق کارروائی کی جائے۔جیل سے باہر آنے کے بعد اسلام آباد جاتے ہی اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، مظاہرین کو سنبھالنے کی حکومت کے پاس اہلیت نہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ میڈیا کی آزادی پر قدغن برداشت نہیں کریں گے،کسی بھی چینلز کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، تمام ورکرز کو حقوق دیئے جائیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...