سوڈان میں اقتدار دوبارہ سے سِول حکومت کے حوالے کیا جائے،جوبائیڈن

0
252

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور اقوام متحدہ نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران میں سوڈان میں نئی فوجی کونسل پر دبا ئوبڑھا دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی طرح ان کا ملک بھی سوڈان میں مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ گذشتہ شام جاری ایک بیان میں بائیڈن نے سوڈان میں عبوری شہری حکومت کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں عسکری کونسل کے حکام کے لیے ہمارا واضح اور بھرپور پیغام ہے کہ سوڈانی عوام کو پر امن احتجاج کی اجازت دی جائے اور شہری قیادت کے زیر اہتمام عبوری حکومت کو بحال کیا جائے۔بائیڈن حکومت نے سوڈان میں فوج کی جانب سے 25 اکتوبر کو ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سے خرطوم کے لیے امداد منجمد کر دی ۔