اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسزمیں وفاق کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہاگیاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے لندن کے دو اخبارات میں بھی نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کی اجازت طلب کی،7 اکتوبر کے حکمنامے میں عدالت پہلے ہی بذریعہ اشتہار طلبی کا حکم دے چکی ہے، عدالت کے سامنے کوئی معقول وجہ نہیں ہے کہ لندن کے اخبارات میں بھی اشتہارات کی اجازت دی جائے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ 7 اکتوبر کے اشتہار جاری کرنے کے عدالتی حکم پر عمل ہو چکا ہے، وفاق کی لندن کے اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔