اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت اور معیشت کے فروغ کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہیے ،بین الافغان مذاکرات طویل اور پیچیدہ ہو سکتے ہیں، مذاکرات کنندگان صبر و تحمل اور استقامت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور متشدد رویوں میں کمی کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا نہایت ضروری ہے ،پاکستان، بین الافغان مذاکرات میں افغان قیادت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کا احترام کریگا،پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا۔ہفتہ کو افغان ولیسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی کی قیادت میں افغان پارلیمانی وفد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی و ملکی تعلقات باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے افغان پارلیمانی وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...